ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: گنیش اتسوا کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنےاُترکنڑا ضلع ایس پی کی اپیل

کاروار: گنیش اتسوا کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنےاُترکنڑا ضلع ایس پی کی اپیل

Thu, 01 Sep 2016 13:54:40    S.O. News Service

کاروار یکم /ستمبر (ایس او نیوز) ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ونشی کرشنا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 5/ستمبر سے15/ستمبر تک منائے جانے والے گنیش اتسوا کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھیں۔  انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی گنیش اتسوا کے موقع پر پولیس نے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کا پورا بندوبست کیا ہے۔ عوام کواور خاص کر گنیش اتسوا سمیتی کے اراکین کو چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ پوری طرح تعاون کرتے ہوئے امن اور شانتی کے ماحول میں پورے جوش و خروش کے ساتھ یہ تہوار منائیں۔ ابھی سے ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے حفاظتی بندوبست کے طور پر عام پولیس والوں کے علاوہ کے ایس آر پی، ڈی اے آر، ہوم گارڈس وغیرہ کے اہلکاروں کو ڈیوٹی پر لگا دیا گیا ہے۔

 ونشی کرشنا نے گنیش سمیتی والوں سے گزارش کی ہے کہ تہوار کو منانے کے لئے کمیٹیوں میں زیاد ہ سے زیادہ رضاکاروں کوشامل کریں۔ اگر رضاکاروں کے نام، پتے اور فوٹو پولیس کو فراہم کیے جائیں گے تو محکمہ کی طرف سے انہیں شناختی کارڈ بھی دئے جائیں گے۔ 


Share: